ایران آئی اے ای اے کے  بورڈ آف گونرس کی قرار داد کے جواب میں زیادہ پشرفتہ سینٹری فیوج مشینوں سے کام لے رہا ہے

 تہران – ارنا – ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے نائب سربراہ برائے پارلیمانی، قانونی اور بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرس کی قرار داد کے جواب میں جدید اور پیشرفتہ ترین سینٹری فیوج مشینوں سے کام لے رہا ہے

 تہران – ارنا – ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے نائب سربراہ برائے پارلیمانی، قانونی اور بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرس کی قرار داد کے جواب میں جدید اور پیشرفتہ ترین سینٹری فیوج مشینوں سے کام لے رہا ہے

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے نائب سربراہ برائے پارلیمانی، قانونی اور بین الاقوامی امور بہروز کمالوندی نے ایک ٹی پروگرام میں آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس کی قرار داد کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس قرار داد کے فورا بعد جوابی اقدامات شروع کردیئے گئے۔

انھوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے ایران میں یورینیئم کی افزودگی کے مراکزکا معائنہ اور  انواع و اقسام کی ہزاروں جدید اور پیشرفتہ سینٹری فیوج مشینوں کا مشاہدہ کیا اور ہم نے انہیں  بتایا کہ یہ مشینیں تیار ہیں، ہم افہام و تفہیم پر مبنی راہ حل کی فکر میں ہیں لیکن اگر انھوں نے دوسری روشیں اختیاری کیں تو ہم بھی تیار ہیں۔  

بہروز کمالوندی نے کہا کہ آئی اے ای اے کے  ڈائریکٹر جنرل نے تجویز پیش کی تھی کہ ساٹھ فیصد افزودہ یورینیئم کے ذخائر میں اضافہ نہ کیا جائے، البتہ ان کا مطلب یہ نہیں تھا کہ ساٹھ فیصد افزودگی روک دی جائے بلکہ وہ چاہتے تھے کہ عارضی طور پرافہام و تفہیم کے لئے فضا ‎ساز گار ہو، ہم نے بعض شرائط کے ساتھ ان کی یہ تجویز منظور کرلی تھی لیکن اسی کے ساتھ ہم انہیں بتادیا تھا کہ ہم فورا جوابی اقدام کریں گے۔

 انھوں نے کہا کہ کل رات نو دس  بجے کے قریب ویانا میں یہ قرار داد پاس ہوئی اور ابھی ایجنسی کے ذمہ داران وہاں سے روانہ نہیں ہوئے تھے کہ ہم نے انہی ٹیلیفون پر جوابی اقدام کی اطلاع دے دی اور آج ہم نے وی آئی کیو ارسال کردیا اور جوکام ہمیں کرنے ہیں، ان  سے انہیں مطلع کردیا۔    

 اسلامی جمہوری ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی  کے نائب سربراہ برائے پارلیمانی، قانونی اور بین الاقوامی امور نے کہا کہ یورینیئم کی افزودگی کا شعبہ بھی ان اہم شعبوں میں شامل ہے جو اس قرار داد سے متاثر ہوں گے ۔

 انھوں نے کہا کہ ہم افزودگی کی گنجائش میں قابل ملاحظہ اضافہ کریں گے۔  

بہروز کمالوندی نے بتایا کہ ہم انواع و اقسام کی پیشرفتہ سینٹری فیوج مشینوں سے کام لے رہے ہیں،  ان پیشرفتہ سینٹری مشینوں کے ذریعے صنعتی تحقیق اور ترقی کی رفتار بڑھائيں گے، بنیادی ڈھانچوں کی تقویت کریں گے، اور ان اقدامات سے اپنی سیکورٹی کی سطح اوپر لے جائيں گے۔

 کمالوندی نے کہا کہ ایک طرح سے وہ دباؤ کی روش سے ہماری ایٹمی صنعت کو پیچھے لے جانا چاہتے ہیں، لیکن یہ نہیں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ اس طرح کی قرار دادوں کے حق میں ووٹ دینے والوں کی تعداد ہر بار کم ہورہی ہے اور حالیہ قرار داد کے حق میں بھی گزشتہ قرار داد سے کم ووٹ پڑے ہیں۔

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے نائب سربراہ نے کہا کہ وہ سبھی اراکین جنہوں نے نیوٹرل ووٹنگ کی ہے، یہ نہيں چاہتے تھے کہ یہ قرار داد پاس ہو اور انھوں نے ووٹنگ سے پہلے بہت اچھی تقریریں کیں اور اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ نھوں نے (امریکا اور یورپی ٹرائکا نے) دباؤ کی روش کیوں اختیار کی ہے۔

بہروز کمالوندی نے کہا کہ محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ انجینیئر محمد اسلامی نے گزشتہ رات ہی ضروری احکامات صادر کردیئے اور ہم نے بھی ان احکامات پر عمل درآمد کو حتی آج کے لئے بھی نہیں ٹالا بلکہ اسی وقت کام شروع کردیا اور عنقریب اس حوالے سے  ایجنسی کی رپورٹ بھی آجائے گی۔ 

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے نائب سربراہ نے کہا کہ ان کا یہ کام ایٹمی صنعت کے شعبوں میں ہماری توانائیوں اور صلاحیتوں میں اضافے کا باعث ہوگا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .